PIR NASSER UD DIN NASSER SHAH SHAB
User avatar

Assalamualaikum Pictures, Images and Photos

20 Oct 2012

جو آستاں سے ترے لو لگائے بیٹھے ہیں

جو آستاں سے ترے لو لگائے بیٹھے ہیں



خدا گواہ وہ دنیا پہ چھائے بیٹھے ہیں



چمک رہی ہیں جبینیں ترے فقیروں کی



تجلیات کے سہرے سجائے بیٹھےہیں



خدا کے واسطے اب کھول اُن پہ بابِ عطا




جو دیر سے تیری چوکھٹ پہ آئے بیٹھے ہیں

جلائے گی اُنھیں اب کیا چمن میں برقِ فلک




جو آشیانہء ہستی جلائے بیٹھے ہیں

بڑے بڑوں کے سروں سے اُتر رہا ہے خمار




وہ آج خیر سے محفل پہ چھائے بیٹھے ہیں

جہاں بھی جائیے اُن کے سِتم کا چرچا ہے




وہ ساری خلق میں طوفاں اُٹھائے بیٹھے ہیں

یہ ایک ہم ہیں جو اپنوں کے دِل نہ جیت سکے




وہ دشمنوں کو بھی اپنا بنائے بیٹھے ہیں

اجل بھی ہم کو اُٹھانے پہ اب نہیں قادر




یہاں ہم آج کسی کے بِٹھائے بیٹھے ہیں

وفا کے نام پہ دشمن کا امتحاں بھی سہی




کہ دوستوں کو تو ہم آزمائے بیٹھے ہیں

نصیر ہم میں اپنوں کی کوئی بات نہیں




کرم ہے اُن کا جو اپنا بنائے بیٹھے ہیں

شاہ پیر سید نصیر الدیں نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ


No comments:

Post a Comment

Template by:
Free Blog Templates