PIR NASSER UD DIN NASSER SHAH SHAB
User avatar

Assalamualaikum Pictures, Images and Photos

24 Sept 2012


حضرت حذیفہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا دجال اس حالت میں ظاہر ہوگا کہ اس ساتھ پانی ہوگا اور آگ ہوگی، تا ہم لوگ جس چیز کو پانی سمجھیں گے وہ حقیقت میں جلانے والی ہوگی اور جس چیز کو لوگ آگ سمجھیں گے وہ حقیقت میں ٹھنڈا اور شیریں پانی ہوگا پس تم میں سے جو شخص اس کو (یعنی دجال اس کی تکذیب سے ناراض ہو کر اس کو اپنی آگ میں ڈال دے گا ) کیونکہ حقیقت میں وہ (آگ نہیں ہوگی بلکہ
 نہایت شیریں اور پسندیدہ پانی ہوگا ۔ " (بخاری ومسلم ) اور مسلم نے اپنی روایت میں یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں کہ ۔ " دجال ممسوح العین ہوگا (یعنی اس کی ایک آنکھ کی جگہ پیشانی کی طرح بالکل سپاٹ ہوگی کہ وہاں آنکھ کا کوئی نشان بھی نہیں ہوگا ) اور اس پر (یعنی دوسری آنکھ پر ) بھاری نامنہ ہوگا گویا اس کی ایک آنکھ تو بالکل غائب ہی ہوگی اور دوسری آنکھ پر بھی گوشت یا کھال کا ایک موٹا ٹکڑا ہوگا ، یا یہ معنی ہیں کا اس غائب آنکھ پر ناخنہ ہوگا ) اور اس کی آنکھوں کے درمیان کافر " کا لفظ لکھا ہوگا ۔ اور اس لفظ کو ہر مؤمن پڑھے گا خواہ وہ لکھنا ( اور پڑھنا ) جانتا ہو یا نہ جانتا ہو ۔ "
 — 

No comments:

Post a Comment

Template by:
Free Blog Templates